مؤثر تاریخ 14 جولائی، 2025
WhatsApp کئی اختیاری سروسز پر مشتمل ہیں، جن میں اسٹیٹس اور چینلز (”سروسز“) بھی شامل ہیں، جو WhatsApp آپ کو فراہم کرتا ہے۔ اسٹیٹس اور چینلز کیلئے سروس کی یہ ضمنی شرائط (”ضمنی شرائط“) WhatsApp کی سروس کی شرائط کی تکمیل کرتی ہیں اور ایک ساتھ، سروس کے آپ کے استعمال پر لاگو ہوتی ہیں۔ ضمنی شرائط کی شرائط و ضوابط مکمل طور پر چیلنز کیلئے سروس کی ضمنی شرائط کی شرائط و ضوابط کی جگہ لے لیں گی اور اسٹیٹس اور چینلز کے آپ کے استعمال پر لاگو ہوں گی۔ ان ضمنی شرائط میں کوئی بھی چیز WhatsApp کی سروس کی شرائط یا ان کے ذریعے ذکر کردہ اضافی شرائط یا پالیسی کے تحت ہمارے حقوق کو محدود نہیں کرتی۔
WhatsApp اسٹیٹس اور چینلز کی ضمنی پرائیویسی پالیسیWhatsApp کی پرائیویسی پالیسی کی تکمیل کرتی ہے اور یہ بتاتی ہے کہ جب آپ سروسز کا استعمال کرتے ہیں تو ہم معلومات کو کیسے جمع، استعمال اور شیئر کرتے ہیں۔ آپ اپنی پرائیویسی کے انتخابات کا جائزہ لینے کیلئے کسی بھی وقت اپنی سیٹنگز میں جا سکتے ہیں۔
سروسز کا آپ کا استعمال WhatsApp کے آپ کے ذاتی میسجز کی پرائیویسی پر اثرانداز نہیں ہوتا، جو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتے رہتے ہیں جیسا کہ WhatsApp کی پرائیویسی پالیسی میں بیان کیا گيا ہے۔
چینلز اور اسٹیٹس آپ کو دیگر WhatsApp صارفین کی جانب سے شیئر کردہ متعلقہ اور بروقت اسٹیٹس اپ ڈیٹس اور چینلز اپ ڈیٹس دیکھنے اور ان کے ساتھ انٹریکٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ آپ اپنے رابطوں یا منتخب کردہ آڈیئنس کے ساتھ اسٹیٹس کی اپ ڈیٹ شیئر کرنے کیلئے اسٹیٹس بنا سکتے ہیں، جن پر وہ جواب دے سکتے ہیں اور اسٹیٹس 24 گھنٹے کے بعد غائب ہو جاتے ہیں۔ آپ اپ ڈیٹس شیئر کرنے کیلئے ایک ایسا چینل بھی بنا سکتے ہیں، جسے کوئی بھی دریافت کر سکتا ہے، فالو کر سکتا ہے اور دیکھ سکتا ہے۔
ہم آپ کو ایسے اسٹیٹس اپ ڈیٹس یا چینلز کی تجویز بھی کر سکتے ہیں جو آپ کیلئے زیادہ متعلقہ ہو سکتے ہیں یا ایسا چینل ڈسپلے کر سکتے ہیں جس کو بزنسز کے ذریعے پروموٹ کیا جاتا ہے۔ اس بارے میں مزید جانیں کہ ہم آپ کو یہاں چینلز کیسے تجویز کرتے ہیں۔
ہم آپ سے اسٹیٹس اور چینلز استعمال کیلئے کوئی چارج نہیں لیتے، الّا یہ کہ اس حوالے سے ہمارا کوئی بیان آ جائے۔ اس کے بجائے، بزنسز اور تنظیمیں اور دیگر افراد آپ کو اپنی پراڈکٹ اور سروسز کیلئے اسٹیٹس یا چینلز پر اشتہارات دکھانے کیلئے ادائیگی کرتے ہیں۔ اسٹیٹس اور چینلز کا استعمال کر کے، آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ہم آپ کو اسٹیٹس اور چینلز میں ایسے اشتہارات دکھا سکتے ہیں جو ہمارے خیال میں آپ اور آپ کی دلچسپیوں سے متعلق ہو سکتے ہیں۔
لوگوں کی پرائیویسی کا تحفظ ہمارے ذاتی نوعیت کے اشتہارات سسٹم کی ڈیزائن کا اہم جزو ہے۔ ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا نہیں بیچتے۔ ہم آیڈورٹائزر کو اپنے برنس کے اہداف، اور وہ کس قسم کی آڈیئنس کو اپنے اشتہارات دکھانا چاہتے ہیں جیسی باتیں بتانے کی اجازت دیتے ہیں۔ پھر ہم ان کا اشتہار اسٹیٹس اور چینلز میں اُن لوگوں کو دکھاتے ہیں جن کے بارے میں ہمیں لگتا ہے کہ وہ اس میں دلچسپی لے سکتے ہیں۔
آپ WhatsApp اسٹیٹس اور چینلز کی ضمنی پرائیویسی پالیسی میں اس بارے میں مزید جان سکتے کہ ہم اوپر بیان کردہ سروسز فراہم کرنے کیلئے ذاتی معلومات کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔
یہ ضروری ہے کہ آپ چینلز تک صرف قانونی اور مجاز طریقے سے رسائی حاصل کریں اور قابل قبول مقاصد کیلئے ہی ان کا استعمال کریں۔ چینل کے ایڈمنز اپنے چینلز پر موجود چینل کی اپ ڈیٹس کے ذمہ دار ہیں اور ان سے اپنے فالوورز اور ناظرین کیلئے عمر کے لحاظ سے مناسب اور محفوظ تجربہ برقرار رکھنے کا تقاضا کیا جاتا ہے۔ صارفین چینلز پر جو کرتے یا کہتے ہیں اسے ہم کنٹرول نہیں کرتے ہيں اور ہم ان کے (یا آپ کے) اعمال یا طرز عمل (چاہے آن لائن ہو یا آف لائن) یا مواد (بشمول غیر قانونی یا قابل اعتراض مواد) کیلئے ذمہ دار نہیں ہیں۔
چینل کے ایڈمنز کو چاہیے کہ وہ ایسی سرگرمی میں ملوث نہ ہوں جن سے ان ضمنی شرائط یا دیگر شرائط اور پالیسیوں کی خلاف ورزی ہوتی ہو جو ہماری سروسز کے آپ کے استعمال پر لاگو ہوتی ہیں، بشمول WhatsApp کی سروس کی شرائط اور WhatsApp چینلز کی گائیڈ لائنز لیکن ان تک محدود نہيں ہیں۔
اس میں درج ذیل چیزیں شامل ہیں:
آپ کسی بھی ایسے چینل یا چینل کی مخصوص اپ ڈیٹ یا اسٹیٹس اپ ڈیٹ کی رپورٹ کر سکتے ہيں جس سے ممکنہ طور پر آپ کے حقوق یا ہماری شرائط اور پالیسیوں کی خلاف ورزی ہوتی ہو۔ آپ WhatsApp پر رپورٹ اور بلاک کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید معلومات یہاں حاصل کر سکتے ہیں۔
WhatsApp اسٹیٹس یا چینلز پر شیئر کردہ کسی بھی ایسی اپ ڈیٹس یا معلومات کو ہٹا سکتا ہے، اسے شیئر کرنے کو روک سکتا ہے یا اس تک رسائی کو محدود کر سکتا ہے جس سے WhatsApp کی سروس کی شرائط، ان ضمنی شرائط، ہماری پالیسیوں (بشمول WhatsApp چینلز کی گائیڈ لائنز اور میسجنگ کی گائیڈ لائنز)، کی خلاف ورزی ہوتی ہو یا جہاں ہمیں قانون کے ذریعہ ایسا کرنے کی اجازت ہو یا اس کی ضرورت ہو۔ ہم اپنی سروسز اور اپنے صارفین کی حفاظت کیلئے کچھ فیچرز کو ہٹا سکتے ہیں یا اس تک رسائی کو محدود کر سکتے ہیں، اکاؤنٹ کو غیر فعال یا معطل کر سکتے ہیں یا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہم WhatsApp پر سیکیورٹی، تحفظ اور سالمیت کو یقینی بنانے کیلئے، Meta کی کمپنیوں سمیت، فریق ثالث کے سروس فراہم کنندگان کے ساتھ کام کر سکتے ہیں، جیسا کہ WhatsApp کی سروس کی شرائط اور WhatsApp کی پرائیویسی پالیسی اور WhatsApp اسٹیٹس اور چینلز کی ضمنی پرائیویسی پالیسی میں بیان کیا گیا ہے۔
WhatsApp کی سروس کی شرائط کے مطابق، WhatsApp پوری سروس تک آپ کی رسائی کو ختم کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اگرچہ ہم اپنی پالیسیوں کو تمام دائرہ اختیار پر یکساں طور پر لاگو کرنا چاہتے ہیں، لیکن کچھ دائرہ اختیار میں قابل اطلاق قوانین کے تحت مخصوص تقاضے ہو سکتے ہیں جو نفاذ کو الگ الگ طریقے سے لاگو کرنے کا تقاضا کرتے ہیں۔
اسٹیٹس اور چینلز فراہم کرنے کیلئے ہمیں آپ سے کچھ اجازتیں درکار ہوتی ہیں۔ آپ WhatsApp کی سروس کی شرائط میں ہمیں جو لائسنس دیتے ہیں اس میں وہ اپ ڈیٹس شامل ہوتی ہیں جسے آپ WhatsApp اسٹیٹس اور چینلز پر شیئر کرتے ہیں۔
اسٹیٹس اور چینلز پر موجود فیچرز کی فعالیت اور/یا کارکردگی وقت کے ساتھ تبدیل ہو سکتی ہے۔ ہم نئے فیچرز متعارف کروا سکتے ہیں، کچھ موجودہ فیچرز اسٹیٹس یا چینلز کے کسی بھی حصے کو محدود کر سکتے ہیں، معطل کر سکتے ہیں، ختم کر سکتے ہیں، تبدیل کر سکتے ہیں، اس تک رسائی کو محدود کر سکتے ہیں یا انہیں اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ ہم اسٹیٹس یا چینلز کے محدود ورژن پیش کر سکتے ہیں، اور ان ورژنز کی خصوصیات محدود ہو سکتی ہیں یا ان میں دیگر پابندیاں شامل ہو سکتی ہیں۔ اگر کوئی فیچر یا مواد (بشمول اسٹیٹس اپ ڈیٹس اور چینل اپ ڈیٹس) مزید دستیاب نہیں ہے تو ایسے فیچر یا مواد کے سلسلے میں آپ کی طرف سے تخلیق کردہ یا فراہم کردہ معلومات، ڈیٹا یا مواد حذف ہو سکتا ہے یا ناقابل رسائی ہو سکتا ہے۔
ہم ان ضمنی شرائط میں ترمیم یا انہیں اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کو ہماری ضمنی شرائط میں، مناسب طور پر، مادی ترمیم کا نوٹس فراہم کریں گے اور ہماری ضمنی شرائط کے بالائی حصے میں "آخری بار ترمیم شدہ" تاریخ اپ ڈیٹ کریں گے۔ اسٹیٹس اور چینلز کا آپ کا مسلسل استعمال ہماری ترمیم کردہ ضمنی شرائط قبول کرنے کی تصدیق کرتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اسٹیٹس اور چینلز کا استعمال کرنا جاری رکھیں گے، لیکن اگر آپ ہماری ضمنی شرائط سے اتفاق نہیں کرتے ہیں، جیسا کہ ترمیم کی گئی تو آپ کو اسٹیٹس اور چینلز کا استعمال بند کرنا ہوگا یا اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر کے ہماری سروسز کا استعمال بند کرنا ہوگا۔
WhatsApp چینلز کی سبسکرپشن حاصل کرنے والے سبسکرائبر کی سروس کی شرائط: اگر آپ پریمیم چینلز کے مواد تک رسائی حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کرتے ہیں تو یہ شرائط لاگو ہوتی ہیں۔
اگر ان ضمنی شرائط کی کوئی دفعہ غیر قانونی، کالعدم یا کسی وجہ سے ناممکن النفاذ پائی جاتی ہے تو اسے قابل نفاذ بنانے کیلئے اس دفعہ کو کم سے کم ضروری حد تک ترمیم شدہ تصور کیا جائے گا اور اگر اسے قابل نفاذ نہیں بنایا جا سکتا ہے تو پھر اس کو ان ضمنی شرائط سے علیحدہ ہونے کے قابل تصور کیا جائے گا اور یہ ان ضمنی شرائط، WhatsApp کی سروس کی شرائط یا ان کا حوالہ دینے والی کسی بھی اضافی شرائط یا پالیسیوں کی بقیہ دفعات کے جواز اور نفاذ کو متاثر نہیں کرے گی اور بقیہ حصہ پوری قوت اور اثر کے ساتھ برقرار رہے گا۔
آپ اور ہم ان ضمنی شرائط یا سروس سے متعلق تنازعات کو WhatsApp کی سروس کی شرائط میں موجود تنازعات کے حل اور نافذ قانون کی ان دفعات کے مطابق حل کرنے پر متفق ہیں جو آپ کے یا ہمارے ذریعے دعوی کو شروع کرتے وقت مؤثر ہوتی ہيں۔