مواد پر جائیں
  • ہوم
  • ایپس
    • کالنگپیغام رسانیگروپساسٹیٹسچینلزMeta AIسیکیورٹی
  • پرائيویسی
  • ہیلپ سنٹر
  • بلاگ
  • برائے بزنس
ڈاؤن لوڈ کریں
شرائط اور پرائيویسی پالیسی‏2026 ©‏ WhatsApp LLC
WhatsApp کا مرکزی صفحہWhatsApp کا مرکزی صفحہ
    • کالنگ

      وائس اور ویڈیو کے ذریعے جڑے رہیں۔

    • پیغام رسانی

      بات چیت کیلئے سٹیکرز، وائس، GIFs وغیرہ کا استعمال کریں۔

    • گروپس

      میسجنگ کی وہ خصوصیات جن کی آپ کو گروپس میں رابطے کرنے کیلئے ضروری ہے۔

    • چینلز

      اپنے لیے اہمیت کے حامل موضوعات سے باخبر رہیں۔

    • Meta AI

      WhatsApp کی مکمل تحفظ اور پرائیویسی کے ساتھ کسی بھی چیز میں مدد حاصل کریں۔

    • اسٹیٹس

      اپنی روزمرہ کی مصروفیات کو تصاویر، ویڈیوز اور وائس نوٹس کے ذریعے شیئر کریں۔

    • سیکیورٹی

      تحفظ کی متعدد لیئرز تاکہ آپ محفوظ رہ سکیں۔

  • پرائيویسی
  • ہیلپ سنٹر
  • بلاگ
  • برائے بزنس
  • ایپس
لاگ ان کریںڈاؤن لوڈ کریں
بلاگ پر واپس جائیں
WhatsApp بلاگ

دنیا بھر میں دو ارب صارفین ایک دوسرے سے رابطہ کرنے کے لیے WhatsApp استعمال کرتے ہیں

ہمیں یہ بتانے میں خوشی ہو رہی ہے کہ اب دنیا بھر میں دو ارب سے زیادہ صارفین WhatsApp استعمال کرتے ہیں۔

والدین اپنے بچوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔ بھائی اور بہن اپنے اہم لمحات شیئر کر سکتے ہیں۔ اسی طرح کام کرنے والے ساتھی ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور کاروبار اپنے کسٹمرز سے آسانی کے ساتھ جڑ کر ترقی کرتے ہیں۔

نجی باتیں جو کبھی مل کر ہی کی جا سکتی تھیں اب فوری چیٹس اور ویڈیو کال کے ذریعے کہیں سے بھی ہو سکتی ہیں۔ بہت سے اہم اور خاص لمحات WhatsApp پر شیئر ہوتے ہیں اور ہم اس مقام پر پہنچنے پر ہم خوشی اور فخر محسوس کرتے ہیں۔

ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جتنا ہم لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتے ہیں اتنا ہی زیادہ سیکیورٹی اور حفاظت فراہم کرانا ضروری ہے۔ چونکہ انٹرنیٹ پر لوگوں کی سرگرمی میں اضافہ ہو گیا ہے اس لئے ان کی بات چیت کی حفاظت پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔

اسی لئے WhatsApp پر بھیجا گیا ہر نجی میسج ڈیفالٹ طور پر اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن کے ذریعے محفوظ ہوتا ہے۔ مضبوط اینکرپشن کے اعمال مثلاً نہ ٹوٹنے والے ڈیجیٹل لاک کی طرح جس سے WhatsApp پر بھیجی گئی معلومات محفوظ رہتی ہے اور ہیکرز اور جرائم پیشہ لوگوں سے آپ کی حفاظت کرنے میں مدد ملتی ہے۔ میسجز صرف آپ کے فون پر ہوتے ہیں، کوئی دوسرا شخص آپ کے میسجز کو نہ ہی پڑھ سکتا ہے نہ ہی آپ کی کالز کو سن سکتا ہے، یہاں تک کہ ہم بھی نہیں۔ اس طرح نجی باتیں صرف آپ تک محدود رہتی ہیں۔

مض��وط اینکرپشن اور سیکیورٹی عصر حاضر میں بہت ضروری ہے۔ ہم سیکیورٹی کے معاملے میں کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے کیونکہ اس سے لوگوں کے تحفظ میں کمی آتی ہے۔ مزید تحفظ کیلئے، ہم سیکیورٹی سے متعلقہ بڑے ماہرین کی مدد لیتے ہیں، غلط استعمال روکنے اور مسائل رپورٹ کرنے کے لیے کنٹرولز اور طریقے فراہم کرنے کی خاطر انڈسٹری کی معروف ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں — اور یہ سب رازداری کا سمجھوتہ کیے بغیر کرتے ہیں۔

WhatsApp‎ کی شروعات اس مقصد کے ساتھ ہوئی کہ ایسی سروس بنائی جائے جو لوگوں کے لیے استعمال کرنے میں آسان، بھروسے مند اور نجی ہو۔ لوگوں کو آپس میں جوڑنے اور دنیا بھر کے دو ارب صارفین کی ذاتی بات چیت کی حفاظت کرنے کے لیے ہم آج بھی اتنے ہی پرعزم اور پابند ہیں جتنا ہم شروع میں تھے۔

12 فروری 2020

ڈاؤن لوڈ کریں
WhatsApp کا اصل لوگو
WhatsApp کا اصل لوگو
ڈاؤن لوڈ کریں

ہم کیا کرتے ہیں

خصوصیاتبلاگسیکیورٹیبرائے بزنس

ہم کون ہیں

تعارفکرئیرزبرانڈ سنٹرپرائيویسی

WhatsApp استعمال کریں

‏Android‏iPhone‎Mac/PC‏WhatsApp ویب

مدد چاہیے؟

ہم سے رابطہ کریںہیلپ سنٹرایپسسیکیورٹی ایڈوائزریز
ڈاؤن لوڈ کریں

‏2026 ©‏ WhatsApp LLC

شرائط اور پرائیویسی پالیسیسائٹ میپ